Loud Thinking September 30, 2013 at 09:54AM

Posted by Syed Nayyar Uddin on September 30, 2013 in My Views |

اسلام آباد (ثناءنیوز) ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط اقتصادی استحکام اور سماجی مساوات کو ختم کر دینگی اور اس کا نتیجہ ملک کے طول وعرض میں بڑے پیمانے پربے چینی وبدامنی کے سوا کچھ نہیں نکلے گا۔آج تک آئی ایم ایف پر انحصارکرنے والے کسی ملک کی معیشت بہتر نہیں ہوئی ۔بین الاقوامی قرض دہندہ کا ایجنڈا بھوک و افلاس مسلط کرکے آزادی و خودمختاری سلب کرنا ہے۔آئی ایم ایف اصلاحات کا اقتصادی فائدہ کم مگر اسکے اثرات عوام، معاشرے، معیشت اور کرنسی پر تباہ کن ہیں۔زبیر احمد ملک نے یہ بات گزشتہ روز کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف عالمی اجارہ داری یقینی بنانے کا آلہ ہے جس کے حربوں سے درجنوں ممالک میں ارتکاز زر، ارب پتیوں کی تعداد، غربت، بے روزگاری اورامیر اور غریب کے مابین خلیج بڑھ رہی ہے جبکہ ترقی پزیر ممالک میں اسکی رفتار تیز ہے۔آئی ایم ایف کو مسیحا سمجھنے والی کسی ملک کی معیشت اور عوام کی حالت بہتر نہیں ہو سکی ۔

Tags:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2010-2024 Loud Thinking All rights reserved.